کراچی:شہر قائد میں خونی ہیوی ٹریفک کے ٹائروں تلے کچلے جانے والے شہریوں کی مجموعی تعداد کے حوالے چھیپا کے اعدادوشمار سامنے آ گئے ہیں۔
رواں سال کے ابتدائی 80 دنوں میں شہر قائد میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جس کے مطابق اب تک 63 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
چھیپا اعدادوشمار کے مطابق ڈمپر کی ٹکر سے 17 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ٹریلر نے 22 افراد کی زندگیوں کا خاتمہ کیا۔
کراچی کی سڑکوں پر دندناتے تیز رفتار واٹر ٹینکرز کے ٹائر بھی معصوم شہریوں کے خون سے رنگے ہوئے جنہوں نے 11 افراد کو ٹائروں تلے کچل دیا۔
چھیپا ذرائع کا کہنا ہے کہ مزدا کی ٹکر سے 5 افراد جاں بحق ہوٸے جبکہ بس کی ٹکر سے بھی 8 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔