سابق عالمی نمبر ون گولفر ٹائیگر ووڈز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ بہو ونیسا ٹرمپ سے اپنے تعلقات کی تصدیق کر دی۔
ٹائیگرووڈز نے جونئیر ڈونالڈ ٹرمپ کی سابقہ اہلیہ ونیسا ٹرمپ سے تعلقات کی تصدیق کا اعتراف سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے کیا۔

سوشل میڈیا پیغام میں ٹائیگر ووڈز نے ونیسا ٹرمپ کا نام نہیں لکھا مگر ان کے تصاویر لگائیں۔
ٹائیگر ووڈز نے محبت کی تصدیق کی اور کہا کہ زندگی آپ کے ساتھ بہتر ہے اور اکٹھے آگے سفر کے منتظر ہیں۔
خیال رہے کہ ونیسا کی ڈونالڈ ٹرمپ جونئیر کے ساتھ 12 برس شادی رہی مگر اب ٹائیگرووڈز اور ونیسا ٹرمپ کی دوستی کے چرچے پانچ ماہ سے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹائیگرووڈز کے اپنے تعلقات کو پبلک کرنے پر حیرانگی کا اظہار کیا جا رہا ہے کیونکہ ٹائیگرووڈز اپنی نجی زندگی کو پبلک کرنے سے گریز کرتے رہے ہیں۔