وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کے سائبر کرائمز ملتان ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے سابقہ بیوی کو بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دولت گیٹ ملتان کا رہائشی محمد نعیم انصاری سابق بیوی ام عمارہ کو بلیک میل کررہا تھا اور ملزم نے طلاق کے بعد جعلی فحش ویڈیوز کے ذریعے سابق بیوی سے ناجائز مطالبات کئے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ناجائز مطالبات پورے نہ کرنے پر ملزم نے جعلی ویڈیوز خاتون کے رشتہ داروں میں وائرل کردیں۔
خاتون کی شکایت پر ایف آئی اے ملزم کو گرفتار کرکے موبائل فون اور ویڈیوز برآمد کرلی ہیں اور خاتون کے سابقہ شوہر کو ملتان سرکل آفس منتقل کردیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی لاہور ہائی کورٹ نے بیوی کو نازیبا میسج بھیجنے والے شوہر کی ضمانت مسترد کی تھی۔ شوہر کے خلاف تھانہ پاکپتن میں مقدمہ درج کروایا تھا جس میں شکایت کی گئی تھی کہ میرا شوہر قمر موبائل پر نازیبا پیغام بھیجتا تھا۔