کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ صبح کے اوقات میں شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی دھند چھائی رہ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے وقت موسم خنک رہنے کی توقع ہے، جس سے سردی کی شدت قدرے محسوس کی جا سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث صبح کے وقت دھند بننے کے امکانات موجود ہیں۔