راولپنڈی میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اپنی رہائش گاہ پر گرنے کے باعث زخمی ہوگئے، جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی صحت سے متعلق تازہ صورت حال سے آگاہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو گھر پر گرنے کے نتیجے میں چوٹ لگی اور انہیں فوری طور پر کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیر علاج ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کی حالت مستحکم ہے اور انہیں مناسب طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔