ردو خبر:مسلم لیگ ن کے سابق رہنما، سابق رکن پنجاب اسمبلی اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما زعیم قادری انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق زعیم قادری کی نماز جنازہ بعد نمازِ مغرب 26 لارنس روڈ پر ادا کی جائے گی، جہاں عزیز و اقارب، سیاسی شخصیات اور کارکنان کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
پچیس دسمبر 1964 کو لاہور میں پیدا ہونے والے زعیم قادری 2008 سے 2018 تک پنجاب اسمبلی کے رکن رہے۔ اس دوران وہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے اور پنجاب حکومت کے ترجمان کی حیثیت سے اہم ذمہ داریاں نبھائیں۔
دو ہزار اٹھارہ میں پارٹی کے اندر اختلافات کے باعث انہوں نے مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کر لی تھی، جس کے بعد وہ عوام پاکستان پارٹی سے وابستہ ہو گئے تھے۔