ملک میں 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 39 پیسے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ ڈیزل 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔
حکام کے مطابق حتمی فیصلہ اوگرا کی ورکنگ اور وزارتِ خزانہ کی سفارشات کی بنیاد پر وزیرِ اعظم کی مشاورت سے کیا جائے گا۔