کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں زیرِ سماعت مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں عدالت نے نامزد ملزمان ارمغان اور شیراز پر باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کر دی۔ تاہم دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے خود کو بے گناہ قرار دیا۔
عدالت میں سماعت کے دوران فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی، جس کے بعد ملزمان نے الزامات کو مسترد کر دیا۔ صحت جرم سے انکار کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرنے کے لیے نوٹس جاری کر دیے تاکہ مقدمے کی باقاعدہ سماعت کا آغاز کیا جا سکے۔
مزید برآں عدالت نے ملزم شیراز کی جانب سے دائر کی گئی درخواست ضمانت بھی مسترد کر دی، اور قرار دیا کہ موجودہ مرحلے پر ضمانت دینے کی گنجائش نہیں۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 12 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر گواہوں کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔