آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج کی کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تازہ کارروائی میں قندھار میں افغان طالبان کے 205 کور کے بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے دوران افغان طالبان کے ایمونیشن ڈپوز کو بھی مؤثر حملوں میں نشانہ بنایا گیا، جس سے عسکری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
اس سے قبل وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے بیان دیا تھا کہ اب تک کی کارروائیوں میں افغان طالبان رجیم کے 481 کارندے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 226 چیک پوسٹیں تباہ اور 35 چیک پوسٹیں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ آپریشن غضب للحق کے دوران افواجِ پاکستان کی جانب سے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔ پاکستان اس کارروائی کے دوران افغانستان کے اہم ترین بگرام ایئر بیس کو بھی کامیابی سے نشانہ بنا چکا ہے۔
English Translation