اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ عالمی حالات میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ گزشتہ کئی دہائیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ بڑھ چکا ہے۔ انہوں نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات کریں۔
انٹونیو گوٹریس کا کہنا تھا کہ دنیا میں امن کے خواب کو سنگین خطرات لاحق ہیں اور اگر موجودہ تناؤ کو کم نہ کیا گیا تو اس کے نتائج انتہائی تباہ کن ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے تنازعات کے باعث فوجی اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ جدید ٹیکنالوجی جنگوں کو مزید مہلک اور خطرناک بنا رہی ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ عالمی توانائی کی سپلائی متاثر ہونے کے باعث دنیا کو معاشی دباؤ کا سامنا ہو سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بھی کہا کہ تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ عالمی معیشت پر براہ راست اثر ڈالتا ہے اور اس کے اثرات دنیا بھر میں مختلف شعبوں میں محسوس کیے جاتے ہیں۔