اسلام آباد: پلوامہ حملے کے بعد مودی حکومت کو بھارت کے اندر سے ہی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بھارت میں سیاسی و سماجی رہنماوں اور تنظیموں نے پلوامہ حملے پر کئی سوالات اٹھا دئیے ہیں اور بھارتی حکومت کا پاکستان مخالف بیانیہ کمزور ہورہا ہے۔
بھارتی انتہا پسند تنظیم مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے بھی پلوامہ حملے پر سوال اٹھا دیئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر پلوامہ کے حملے کے بارے میں قومی سلامتی کے مشیراجیت ڈووال سے تحقیقات کریں تو سب سچائی سامنے آجائے گی