اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ تین ماہ کے لیے پالیسی ریٹ 10.50 فیصد پر برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ فیصلہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال، مہنگائی کے رجحان اور مالیاتی استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ مانیٹری پالیسی کا مقصد معیشت میں توازن برقرار رکھنا اور مہنگائی کے دباؤ کو قابو میں رکھنا ہے تاکہ مالیاتی نظام مستحکم رہ سکے۔