حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل اور تین پہیوں والی گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر سبسڈی فراہم کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، جس کے تحت مخصوص صارفین کو ریلیف دینے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے ٹارگٹڈ سبسڈی کے تحت مخصوص صارفین کو ماہانہ 20 سے 30 لیٹر پیٹرول فراہم کرنے کی تجویز دی ہے، جبکہ سبسڈائز پیٹرول کی فراہمی کے لیے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کرانے کا بھی منصوبہ زیر غور ہے، اور اس حوالے سے باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق کفایت شعاری مہم پر عمل درآمد کے لیے وفاقی حکومت نے صوبوں سے 154 ارب روپے کی درخواست کی ہے تاکہ مالی نظم و ضبط کو بہتر بنایا جا سکے۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی 10 مئی تک کے لیے موجود ہے، جبکہ قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حتمی فیصلے کے لیے صدر، وزیر اعظم اور چاروں وزرائے اعلیٰ کی ملاقات آئندہ ہفتے متوقع ہے۔