یورپی کمیشن نے ممکنہ توانائی بحران کے پیش نظر شہریوں کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، تاکہ توانائی کے استعمال میں کمی لائی جا سکے۔
یورپی میڈیا کے مطابق یورپ میں رہنے والے افراد کو ڈرائیونگ اور فضائی سفر کم کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے، تاکہ ایندھن کی بچت ممکن ہو اور بحران کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔
یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے باعث طویل مدتی توانائی بحران کا خدشہ بڑھ گیا ہے، جس کے پیش نظر یورپی ممالک کو فوری طور پر قابل تجدید توانائی کے ذرائع اپنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یورپی کمیشن نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کو تیز کرنے پر بھی زور دیا ہے، تاکہ ممکنہ بحران کے اثرات کو بروقت کنٹرول کیا جا سکے۔