پاکستان میں فٹ بال کو پروان چڑھانے کیلئے معروف فرنچ فٹبالر نکولس اینیلکا اسلام آباد پہنچ گئے۔
پاکستان میں فٹ بال کے کھیل کو پروان چڑھانے کیلئے معروف فرنچ فٹبالر نکولس اینیلکا اسلام آباد پہنچ گئے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں نیکولس کا کہنا تھا کہ میری شرکت سے پاکستان میں فٹ بال کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، اسلام قبول کرنے کے بعد میرا پاکستان کے ساتھ خاص تعلق ہے، یقین ہے کہ لاہور اور کراچی میں میرا دورہ اپنی نوعیت کا اہم دورہ ثابت ہوگا۔