پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
جمعہ کے روز مارکیٹ کھلنے پر انڈیکس 39294 پر ٹریڈ کررہا تھا۔ اسٹاک مارکیٹ کھلتے ہی کاروبار مندی کا شکار ہو گیا۔
مارکیٹ میں آج ایک وقت میں 357 پوائنٹس تک گر گئی تھی جس سے انڈیکس 38928 تک نیچے گرگیا تھا جو آج کی کم ترین سطح رہی۔
اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس 325 پوائنٹس کی کمی سے 38968 پر ٹریڈ کررہا تھا۔
کاروباری ہفتے کی آخری روز پہلے سیشن میں 23,110,420 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 1,424,739,954 پاکستانی روپے رہی۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ 39,294.1 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ آغاز میں مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی۔ کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 179 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔