وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں ایک ہی دن میں 3 نوجوانوں کو قتل کردیا گیا ہے۔
دو نوجواںوں کی لاشین چکری روڈ سے ملیں ہیں جنہیں تشدد کرکے قتل کیا گیا اور ایک نوجوان ثاقب بنگش کو راولپنڈی کے علاقے سیٹیلائٹ ٹاؤن اے بلاک میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چکری روڈ سے ملنے والی لاشوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں تاہم قتل کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آسکے گی۔ لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
چکری روڈ کا واقعہ تھانہ صدر بیرونی کی حدود میں پیش آیا ہے اور پولیس مزید تفتیش کررہی ہے لیکن مقتولین کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
راولپنڈی کے علاقے سیٹیلائٹ ٹاؤن اے بلاک میں ہونے والے قتل کے بعد تھانہ صادق آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ثبوت و شواہد اکٹھے کیے ہیں۔
راولپنڈی میں ہونے والے دونوں واقعات کا مقدمہ فی الحال درج نہیں ہوسکا۔