پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز پہلے سیشن میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
اسٹاک مارکیٹ کھلتے ہی 100 انڈیکس میں 317 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
گزشتہ روز کاروبار کا اختتام 38ہزار 384 پوائنٹس پر ہوا تھا۔ جمعے کی صبح کی 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 38ہزار702 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس 38669 پر ٹریڈ کررہا تھا اور11,520,930 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت 1,099,912,414 پاکستانی روپے رہی۔