بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گوتم گھمبیر نے انتہاپسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
امکان ہے کہ گوتم گھمبیر بھارت میں آئندہ انتخابات میں نئی دہلی کی سات نشستوں میں سے کسی ایک پر بی جے پی کے امیدوار ہوں گے۔
گھمبیر نے بی جے پی میں شمولیت کا اعلان بی جے پی کے وزراء کی موجودگی میں نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
گوتم گھمبیر 2007 کا ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2011 کا ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا حصہ تھے اور انہیں حال ہی میں بی جے پی کی حکومت نے پدماسری ایوارڈ بھی دیا۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر کاکہنا تھا کہ انہوں نے بی جے پی میں شمولیت کا فیصلہ وزیراعظم نریندرا مودی کے وژن سے متاثر ہو کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ بی جے پی کا حصہ بننا اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں۔