بستی لاکھا کے قریب دو مسلح گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہو گئے۔
راجن پور کے نواحی علاقہ بستی لاکھا کے قریب 2 مسلح گروپوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈی ایس پی مجاہد برمانی کے مطابق مسلح گروپوں میں فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق 4 افراد زخمی ہوئے، قتل ہونے والوں میں ماں اور اس کا 2 سالہ بیٹا بھی شامل ہے جہاں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال راجن پور منتقل کردیاگیا ہے۔
ڈی ایس پی راجن پور کا کہنا تھا کہ قتل ہونے والی خاتون نے 2 سال قبل گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی، خاتون کے ورثا نے ہی گھر پر حملہ کیا اور اسی دوران دونوں اطراف کی فائرنگ سے حملہ آور گروپ کا ایک شخص بھی قتل ہوگیا ہے۔