وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں متعدد منصوبوں پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں وفاقی کابینہ پاکستان میں آئی پی ایل میچز دکھانے پر پابندی کی منظوری دے گی اور غربت مٹاؤ پروگرام کے تحت وفاقی کابینہ سے ڈویژن کے قیام کی منظوری لی جائے گی۔
اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے وفاقی کابینہ کو بریفنگ سمیت فاٹا کا ترقیاتی بجٹ خیبرپختونخوا حکومت کو منتقل کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی، اسکے علاوہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر میں ہونے والی بے قاعدگیوں پر رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ نیپرا کی جانب سے ٹیرف مقرر کرنے کے فیصلے کی منظوری سمیت بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سیکرٹری کی تقرری بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔