قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی لاہور میں رہائشگاہ پر حمزہ شہباز کی گرفتار کے لئے چھاپہ مارا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی ماڈل ٹائون میں واقع رہائشگاہ 96 ایچ پر چھاپہ مارا گیا ، چھاپے کے وقت شہبازشریف اور حمزہ شہباز بھی رہائشگاہ پر موجود ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ چھاپے کے دوران گھر کے اندر سے تمام اسٹاف اور گارڈز کو باہر نکال دیا گیا۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیب کے چھاپے کی تصدیق کر دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ نیب نے بغیر کسی اجازت نامے کے چھاپہ مارا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے گھر میں داخل ہونے والے نیب اہلکاروں کے پاس کوئی وارنٹ نہیں تھا، نیب کی غیر قانونی کارروائی کی سخت مزمت کرتے ہیں ۔