پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج مثبت زون میں ٹریڈ کر رہی ہے۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 180 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 180 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 100 انڈیکس 36 ہزار 919 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں معاشی ٹیم کی جو کارکردگی ہونی چاہیئے تھی وہ نہیں ہے،فیصل واوڈا
رپورٹ فائل کرتے وقت کے ایس ای 100 انڈیکس 122 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 36 ہزار 874 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
ابتدائی ڈیڑھ گھنٹہ کے دوران 100 انڈیکس میں 36,963,030 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 995,957,679 بنتی ہے۔