وزیراعظم پاکستان عمران خان آج پشاور کا مختصر دورہ کریں گے۔ وزیراعظم شوکت خانم اسپتال میں ریڈایشن آنکالوجی سروسز کاافتتاح کریں گے۔
پارٹی رہنماؤں اور صوبائی وزرا سے ملاقاتیں بھی وزیراعظم کے شیڈول میں شامل ہیں۔ عمران خان پشاور میں ریسرچ سینٹر کا بھی افتتاح کریں گے۔ پشاورہ کے مختصر دورے کے دوران وزیراعظم قبائلی ضلع اورکزئی میں جلسہ سے خطاب بھی کریں گے۔
جسلے کا انعقاد اورکزئی کےعلاقے کلایہ کے اسپورٹس گراؤنڈ میں کیا جائے گا جہاں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
وزیراعظم نے اس سے قبل 25 فروری 2019 کو پشاور کا ایک روزہ دورہ کیا تھا۔ ایک روزہ دورے کے دوران انہوں نے گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات کی تھی۔ گزشتہ دورے پر وزیراعظم نے قبائلی اضلاع کے عوام کے لیے صحت انصاف کارڈ کا اعلان کیا تھا۔