وزیراعظم عمران خان سے ورلڈ بینک کی سی ای او کی ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وزیراعظم عمران خان سے ورلڈ بینک کی سی ای او کرسٹینا جی اوجیویہ نے ملاقات کی۔ ملاقات بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے دوران ہوئی۔ اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرخزانہ حفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی موجود تھے۔ ملاقات میں عالمی بینک کے مالی تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ کیلئے ترقیاتی کاموں پر غور کیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان چینی صدر کی دعوت پر چار روزہ دورے پر بیجنگ پہنچے۔ جہاں انہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔