وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے،اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انھیں کامیاب جوان پروگرام پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزارت خارجہ بائیولوجکل اینڈ ٹاکسن ویپنز کنونشن عمل درآمد بل 2019ء پیش کرے گی۔
اس کے علاوہ سود کی ادائیگیوں پر غیر ملکی کمرشل قرض اور ٹیکس استثنا کی سمری کابینہ میں پیش کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان کمیشنز آف انکوائری ایکٹ 2017ء کو رولز آف بزنس 1973ء کے شیڈول ٹو میں شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔
موجودہ تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے کابینہ کو پریزینٹیشن دی جائے گی۔ اجلاس میں پریس کونسل آف پاکستان میں 18 ارکان اور ڈی جی ریڈیو پاکستان کی تعیناتی کی بھی سمری پیش کی جائے گی۔