نئے گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کیلئے مشاورت جاری ہے جبکہ آئی ایم ایف میں تعینات ڈاکٹر رضا باقر کو گورنر اسٹیٹ بینک لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کے نئے گورنر اور چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کیلئے مشاورت جاری ہے تاہم آئی ایم ایف میں تعینات ڈاکٹر رضا باقر کو گورنر اسٹیٹ بینک لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی نژاد ڈاکٹر رضا باقر مصر میں آئی ایم ایف کے نمائندے کے طور پر تعینات ہیں جبکہ گورنراسٹیٹ بینک کیلئے ڈاکٹر اشفاق حسن، ڈاکٹر وقار مسعود اور واجد رانا کے نام بھی زیرِگردش ہیں۔
دوسری جانب حکومت نے نیا چیئرمین ایف بی آر ادارے کے اندر سے ہی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے حکومت کے کہنے پر کل استعفٰی دیا تھا جبکہ چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر جہانزیب کو ناقص کارکردگی پر ہٹایا گیا تھا۔