پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ملا جُلا رجحان موجود ہے۔ کاروبار کے آغاز پر 59 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
منگل کو کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 59 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 180 پوائنٹس کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔
کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 35 ہزار 605 پوائنٹس پر موجود تھا تاہم ابتدائی ایک گھنٹے میں 180 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 35 ہزار 785 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 8,646,060 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 408,793,013 مالیت بنتی ہے۔