پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان موجود ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 319 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
بدھ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان موجود تھا۔ کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 96 پوائٹس اضافہ کے ساتھ 35 ہزار 697 پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 319 پوائنٹس کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 35 ہزار 313 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان کو آمدن میں کمی پوری کرنے کیلئے اضافی ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں،ورلڈ بنک
کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 20,301,760 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستان روپوں میں اتنی 742,574,945 مالیت بنتی ہے۔