پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں درخواست ضمانت دائر کردی۔
قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کی جانب سے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں غیر قانونی ٹھیکوں میں طلب کیا ہے جس پر آصف زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی۔
آصف زرداری کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب نے کل طلب کیا جس میں گرفتاری کا خدشہ ہے، ضمانت دی جائے، مقدمات قائم کر کے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، نیب کو میرے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔
واضح آصف زرداری نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں جعلی ٹھیکوں سمیت سے قبل نیب کی 4 انکوائری میں بھی ضمانت حاصل کررکھی ہے۔