ملک کے بیشتر حصوں میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ کئی مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے، جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) میں بارش کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر کے بھی بعض مقامات پر آندھی اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ گرمی سندھ کے اضلاع سکرنڈ میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ، بھکر، تربت، مٹھی اور شہید بے نظیر آباد میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی کا موسم آج جزوی طور پر ابرآلود رہے گا جبکہ 26 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ شہر قائد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔