نیوزی لینڈ کی عدالت نے سانحہ کرائسٹ چرچ کیس میں گرفتاربرینٹن ٹیرنٹ پر دہشتگردی کی فرد جرم عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ کرائسٹ چرچ کی تحقیقات میں پیش قدمی ہوئی ہے۔ سانحہ کرائسٹ چرچ کیس میں عدالت نے گرفتار برینٹن ٹیرنٹ پر دہشتگردی کی فرد جرم عائد کردی ہے جن میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔
سفاک مجرم پر دہشت گردی کی دفعہ کے تحت فرد جرم عائد کردی گئی۔ پولیس کے مطابق ٹیرنٹ کو اکیاون افراد کے قتل اور چالیس کے اقدام قتل کی دفعات کا بھی سامنا ہے۔ یوزی لینڈ کی پولیس نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کر کے انہیں کیس کے بارے میں تفصیل دی۔ نسل پرست سفید فام اورآسٹریلوی شہری برینٹن ٹیرنٹ نے پندرہ مارچ کو کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گردی کرتے ہوئے اکیاون نمازیوں کو شہید کر دیا تھا جن میں نو پاکستانی شہری بھی شامل تھے۔