شہر قائد میں 4 خواتین کو تیز دھارے آلے سے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق خواتین کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا، جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں، قتل کی واردات کے وقت گھر میں صرف چاروں خواتین ہی موجود تھیں، چاروں لاشیں الگ الگ کمروں سے ملیں، قاتل آلہ قتل سمیت فرار ہوگیا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ واقعہ ساتویں منزل پر قائم فلیٹ میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت مدیحہ، عائشہ، شہناز اور علینا کے نام سے ہوئی ہے، سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
گھر کے سربراہ محمد فاروق نے بتایا کہ قتل ہونے والی خواتین میں میری بیوی، بیٹی، نواسی اور ایک بہو شامل ہے، واردات کے وقت میں اور میرے دونوں بیٹے گھر پر نہیں تھے، گھر پہنچنے پر دروازہ کھٹکھٹایا، کوئی نہیں آیا تو بیٹے نے چابی سے دروازہ کھولا۔
محمد فاروق نے مزید بتایا کہ ہمیں کسی پرشک ہے اور نہ ہی کسی سے دشمنی ہے، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔