کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک اکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ ہفتہ بھر کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 25 سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے۔ کاروباری ہفتے کے اختتام تک انڈیکس میں 25 سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری تین روز زبردست تیزی دیکھی گئی۔ مارکیٹ 25 سو 37 پوائنٹس کے اضافے سے 35 ہزار 703 کی سطح پر بند ہوئی۔ کاروباری ہفتے میں 3ہزار413 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبارہوا۔
کاروباری ہفتے میں مجموعی طورپر 89 کروڑ شیئرز کے سودے30 ارب روپے میں طے ہوئے۔ کاروباری ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 393 ارب روپے بڑھ کر 7205 ارب روپے ہوگئی ہے۔ ہفتے میں انڈیکس کی کم ترین سطح 32354 رہی ریکارڈ کی گئی۔