صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات میں بریک فیل ہونے کے باعث اسکول بس کھائی میں جاگری، حادثے میں 31 طالبات سمیت 34 زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ سوات کی تحصیل مٹہ کے نواحی گاؤں میں پیش آیا، جہاں بریک فیل ہونے کے باعث اسکول بس کھائی میں جاگری۔
حادثے کے نتیجے میں 31 طالبات سمیت 34 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لئے مٹہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔