پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج بھی مثبت زون میں ٹریڈ کر رہی ہے۔ کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 36 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔
جمعرات کو کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 571 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 36 ہزار 536 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
رپورٹ فائل کرتے وقت 100 انڈیکس 449 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 36 ہزار 409 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 45,115,020 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,966,238,222 بنتی ہے۔
گزشتہ ہفتہ سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا بھی مارکیٹ پر اعتماد بحال ہوا ہے۔