بابراعظم کا کہنا ہے کہ بھارتی چیلنج کا سامنا کرنے کیلیے تیار ہیں۔
پاکستان ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بابر اعظم نے کہاکہ حریف کا بولنگ اٹیک اچھا لیکن ہمارے بیٹسمین بھی تیارہیں، ہرکھلاڑی 100 فیصد دینے کیلیے پر عزم ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان ٹورنامنٹ کی کمزور ٹیم ہے، جو گزر گیا اس کے بارے میں نہیں سوچ رہے اور نئے میچ پر توجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھرپور محنت اور پلاننگ کے ساتھ بھارت کوہرائیں گے، کوئی اضافی دبائو محسوس نہیں کررہا، بڑے میچ میں بڑی کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں، جسپریت بمرا کے خلاف کوئی خاص پلاننگ نہیں۔
ایک سوال پر بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ویڈیوز دیکھ کر اپنے کھیل کوبہتر بنانے کی کوشش کرتا ہوں،بھارتی کپتان بڑے بیٹسمین ہیں، ان کے کھیل میں بہتری وقت اورتجربے کے ساتھ آئی ہے، میں بھی کوشش کر رہا ہوں کہ فتح کا مشن مکمل کرنے کی عادت ڈالوں۔