آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ایون مورگن نے ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے لگانےکاعالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں انگلس ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے ٹورنامنٹ کی سب سے کمزور ٹیم کے خلاف چھکوں کی بارش کرتے ہوئے ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے لگانےکاعالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ ایون مورگن نے مخالف ٹیم کے خلاف 17 چھکے لگا کر روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس سے قبل کسی ون ڈے اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ روہت شرما اور اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس تھا جنہوں نے 16، 16 چھکے لگائے تھے۔
ایون مورگن مجموعی طور پر 193 چھکوں کے ساتھ انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔