سی این جی کی قیمت میں اضافے کے خلاف کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے کل سے ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کا کہنا ہےکہ سی این جی قیمت میں اضافے کے بعد بسیں چلانا ممکن نہیں، کرایوں میں اضافے کی بات بعد میں طے کریں گے۔
ارشاد بخاری نے کہا ہےکہ سی این جی پمپس مالکان ہلکے ہلکے قیمتیں بڑھاتے رہے ہیں۔
واضح رہےکہ سی این جی پر سیلز ٹیکس کے نئے اضافی ریٹس کے بعد فی کلو سی این جی پر 20 روپے اضافہ ہوا۔