کانگرس کے سابق صدر راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ مودی نے مسئلہ کشمیر کی ثالثی کی بات کرکے ملک کو دھوکا دیا ہے اور وزیراعظم مودی کو اس کا جواب دینا ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کی بات کرنے کا اظہار کیا تو سارا بھارت آگ بگولہ ہوگیا۔
امریکی صدر کے اس بیان کے بعد مودی سرکار وضاحتیں پیش کررہی ہے اور بھارتی وزیر خارجہ جے سنکر نے راجیہ سبھا میں امریکی صدر کا بیان مسترد کردیا اور ساتھ ہی ثالث بننے کی پیشکش کو بھی مسترد کردیا لیکن اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے وضاحتی بیان کا مطالبہ کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر پر ثالثی پر خوشی ہوگی. امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
کانگرس کے رہنما منیش تواڑی نے کہا ہم وزارت خارجہ کی بجائے مودی سے وضاحت کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس دوران راجیہ سبھا میں خوب شور مچا اور “مودی جواب دو” کے نعرے لگتے رہے۔ ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے تو ٹرمپ سے مسئلہ کشمیر پرثالث بننے کی کوئی درخواست ہی نہیں کی۔
دوسری جانب کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اگر مودی نے ایسا کچھ کیا ہے تو ملک کو دھوکا دیا ہے اور ایک کمزور وزارت خارجہ کی تردید سے کام نہیں چلے گا بلکہ خود وزیراعظم مودی کو اس کا جواب دینا ہوگا۔
President Trump says PM Modi asked him to mediate between India & Pakistan on Kashmir!
If true, PM Modi has betrayed India’s interests & 1972 Shimla Agreement.
A weak Foreign Ministry denial won’t do. PM must tell the nation what transpired in the meeting between him & @POTUS
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) July 23, 2019