اداکارہ مہوش حیات سندھ میں خستہ حال اسکولوں کی بحالی کے لیے پُرعزم ہیں اور انہوں نے سکھر کے 5 اسکولوں اور ان میں پڑھنے والے سیکڑوں بچوں کی تعلیم کا بیڑہ اٹھایا ہے۔
اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دور میں صرف اداکار یا اداکارہ ہونا کافی نہیں بلکہ شائقین سے ملنے والی عزت اورطاقت کو استعمال کرتے ہوئے ہمیں اپنے ملک، معاشرے اور دنیا کے مسائل کے حل میں بہتری لانی چاہئے۔ مہوش حیات کے مطابق فنکار کو قومیت سے ہٹ کر پُرامن مستقبل کے لیے کام کرنا چاہئے۔
مہوش حیات پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے مہوش نے بتایاکہ یہ بہت پیچیدہ اور مشکل کردار ہے تاہم اس فلم کی کہانی بہت متاثر کن ہے اور ہماری موجودہ اور آئندہ آنے والی نسل کے لیے ضروری ہے کہ وہ بے نظیر بھٹو کی خدمات اور ان کی جدوجہد کو دیکھیں۔
مہوش حیات نہ صرف لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کا کام کررہی ہیں بلکہ وہ ایک بین الاقوامی فلاحی تنظیم گلوبل چیریٹی پینی اپیل کے ساتھ مل کر پاکستان کے صوبہ سندھ کے غریب بچوں کی تعلیم کے لیے بھی کوششیں کررہی ہیں۔
اس مقصد کے لیے مہوش حیات اگلے سال لندن میں منعقد ہونے والی میراتھان میں حصہ لیں گی اور صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں 5 اسکولوں کی تعمیر کے لیے تقریباً ایک لاکھ یورو فنڈ اکھٹا کریں گی۔ مہوش حیات نے لوگوں سے اپیل کہ ہے کہ وہ اس نیک کام میں ان کا ساتھ دیں۔
So one of the reasons I am in the UK is to announce that I am joining global charity Penny Appeal as an Ambassador. I will be raising funds to re build 5 schools in sukkur , Sindh . Please Join me in this quest. Here I am talking abt it on @BBCWorld with @BBCNuala .. Part 1/2 pic.twitter.com/7tu4d5kra8
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) August 17, 2019