افغانستان میں صدارتی انتخابات کے موقع پر پاک افغان بارڈر 27 اور 28 ستمبر کو بند رہے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کہ افغانستان میں صدارتی انتخابات کے موقع پر 26 سے 29 ستمبر تک پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی انتہائی سخت رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر 27 اور 28 ستمبر کو بند رہے گا۔ پاک افغان سرحد پر تمام راستے بشمول کارگو ٹرمینلز بند رہیں گے۔ جبکہ ایمرجنسی مریضوں کیلئے راستہ بند نہیں ہوگا۔