وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے، جنرل اسمبلی سے خطاب میں دنیا کو انتہاپسند بھارت اور مودی کا اصلی چہرہ دکھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان جو کشمیر مشن پر نیویارک میں ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پردنیا کی توجہ مبذول کرانے کے لئے آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریںگے۔
خطاب کے دوران وہ تنازعہ کشمیر کے پُرامن حل کی تلاش کے لئے واضح پیغام دیں گے،اس کے علاوہ وہ کشمیریوں کی حالت زاربھی اجاگرکریں گے جو لاک ڈاؤن کی مشکلات برداشت کررہے ہیں۔