پی سی بی کے سی او او سبحان احمد نے استعفیٰ دے دیا۔
پی سی بی کے بڑوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے سی او او سبحان احمد نے استعفیٰ دے دیا۔
چیئرمین احسان مانی نے تمام اختیارات چیف ایگزیکٹو وسیم خان کو سونپ رکھے ہیں۔
پی سی بی نے سی او او سبحان احمد کی اختیارات میں کمی کی تھی۔ سبحان احمد نے بی او پی کے 56 ویں اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی۔