راولپنڈی:(پاک الرٹز) پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے،بنگلہ دیش کےخلاف قومی ٹیسٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ پچ اچھی ہے جس کا فائدہ اٹھائیں گے،ان کاکہناتھا کہ عابد علی بہترین فارم میں ہیں،عابد علی کو مکمل سپورٹ کریں گے۔اظہر علی کاکہنا ہے کہ ٹیم میں فاسٹ باولر اہم کردارادا کرسکتے ہیں،کوشش کریں گے بنگلہ دیش کو جلد آوَٹ کریں۔
سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ ٹیم کو برقراررکھاگیا ہے،
پاکستان کی فائنل الیون میں کپتان اظہرعلی ،شان مسعود،بابراعظم شامل ہیں،حارث سہیل،اسد شفیق،محمد رضوان اوریاسر شاہ بھی فائنل الیون کا حصہ ہیں ،شاہین شاہ آفریدی ،محمد عباس اور نسیم شاہ ٹیم کاحصہ ہیں۔
اد رہے کہ دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج راولپنڈی میں کھیلا جا رہاہے،
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہو گا۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 16 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے جا رہی ہے،
پاکستان کا ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیش کیخلاف پلڑا بھاری ہے،دونوں ٹیمیں ٹیسٹ میچ میں 10 بار آمنے سامنے ہیں جس میں 9 میں پاکستان نے کامیابی سمیٹی جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا۔