معروف مگر متنازعہ گانوں ’آئی ٹو آئی‘ اور ’اینجل‘ سے شہرت حاصل کرنے والے طاہر شاہ نے جلد ہی اپنا نیا شاہکار ’پہلی جھلک‘ ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا۔
طاہر شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے ریلیز کیے جانے والے نئے گانے کی ’پہلی جھلک‘ دکھائی ہے۔
گلوکار نے پھولوں سے بنے بڑے سے دل کی تصویر اپ لوڈ کی جس کے ساتھ انہوں نے بتایا کہ ان کا نیا گانا ’فرسٹ لک‘ کب ریلیز ہونے جا رہا ہے۔
طاہر شاہ کا ’فرسٹ لک‘ 14 مارچ 2020 کو ریلیز کیا جائے گا۔
2020 کی آمد کے پر بھی طاہر شاہ نے اپنے مداحوں کو سال نو کا تحفہ دیتے ہوئے ’ہیومینٹی لو‘ کے نام سے نیا شاہکار ریلیز کیا تھا۔
ہیومینٹی لو‘ نے بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی اور ریلیز ہوتے ہی ہزاروں لوگوں نے اسے دیکھا تھا۔
خیال رہے کہ ’ہیومینٹی لو‘ کو ریلیز کرنے سے قبل بھی طاہر شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ہی مداحین کو اس گانے کے بارے میں بتایا تھا۔