دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ 34 ہزارسے تجاوز کر گئی ہے اور ایک لاکھ 20 ہزار4 سو سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے کیسز ساڑھے پانچ ہزار کے قریب پہنچ گئے۔ ترانوے مریض چل بسے اور ایک ہزارستانوے صحت یاب ہوئے۔
امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور جان لیوا وائرس سے مزید پندرہ سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی کل تعداد تئیس ہزار چھ سو سے بڑھ گئی ہے۔
امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ 87 ہزارسے زیادہ ہے جب کہ چھتیس ہزار سے زائد افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اٹلی میں مہلک وائرس نے مزید پانچ سوچھیاسٹھ جانیں لے لیں اور مرنے والوں کی تعداد بیس ہزار چار سو پینسٹھ ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ انسٹھ ہزارسے زائد متاثر ہیں
اسپین میں مزید 3 سو ہلاکتیں ہوئی ہیں اور مجموعی تعداد 18 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ ایک لاکھ سترہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔
بیلجیئم میں کورونا سے مزید 254 ہلاکتیں ہونے کے بعد کل تعداد 4 ہزار 157 ہو گئی جبکہ انڈونیشیا میں کورونا سے مزید 60 افراد موت کا شکار ہوئے جس کے بعد اموات کی تعداد 459 ہو گئی۔
فرانس میں کورونا سے ایک روز میں پانچ سوچوہتر افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور مجموعی تعداد پندرہ ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ فرانسیسی صدر نے ملک میں جاری لاک ڈاون میں گیارہ مئی تک توسیع کردی۔
برطانیہ میں کورونا سے مزید سات سو سترہ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جس سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد گیارہ ہزار تین سو سے بڑھ گئی ہے۔
جنوبی کوریا میں کورونا سے صحت یاب ایک سو سولہ افراد میں کورونا وائرس کی دوبارہ تشخیص ہوئی ہے۔ڈاکٹرز تمام افراد میں بیماری کی دوبارہ تشخیص کی وجوہات سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔