اسلام آباد: (22 اپریل 2020) وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے کورونا ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا
ہے کہ آج وزیراعظم کے ٹیسٹ کے لیے سیمپل لیں گے۔کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آج ہی ملنے کا امکان ہے-
وزیراعظم عمران خان کاکوروناٹیسٹ آج ہوگا۔ فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ڈاکٹر فیصل
سلطان نے آج وزیراعظم کے ٹیسٹ کے لیے سیمپل لیٗے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ڈاکٹر فیصل
کے مطابق۔ وزیراعظم کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آج ہی ملنے کا امکان ہے۔ وزیراعظم کے
کورونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر کیا گیا۔ فیصل ایدھی نے
وزیراعظم سے ملاقات کے دوران انہیں چیک پیش کیا تھا۔ وزیراعظم اور فیصل ایدھی کے
درمیان کوئی مصافحہ نہیں ہوا تھا۔