اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا لیکن یہ سوچا ہی نہیں گیا کہ دیہاڑی دارکا کیابنے گا۔
پہلے کبھی صحت کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی، ماضی میں حکمرانوں کو چھینک بھی آتی تھی تو علاج کے لئے باہر جاتے تھے۔
کامسٹیک کے دورے پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا نے سکھایا کہ ہمیں اپنے اسپتال بہتر بنانے ہیں کیا ایٹمی ہتھیار بنانے والا ملک وینٹی لیٹر نہیں بنا سکتا؟
وزیراعظم نے کہا کہ قومیں خود پر اعتماد کرکے آگے جاتی ہیں، برطانیہ چھوٹا سا ملک ہے لیکن دنیا پر حکمرانی کرتا رہا۔
خود اعتمادی لوگوں کومشکلات سےنبردآزما ہونے کے قابل بناتی ہے، بدقسمتی سے ہم میں خود اعتمادی کی کمی رہی، خود اعتمادی سے غلامانہ سوچ سے نکلا جاسکتا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں تعلیم اور ریسرچ پرپیسہ خرچ نہیں کیا۔ ماضی میں ملکی پیداواری صلاحیت کو نظر انداز کیا جاتا رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نالج اکانومی پرکوئی سرمایہ کاری نہیں کی، ہر چیز کو بیرون ملک سے اپنے ملک کیسے لاسکتے ہیں؟