کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 35 لاکھ 66 ہزارسے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 11 لاکھ 54 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید ایک ہزار 735 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 68 ہزار 598 سے تجاوز کر گئی ہے۔
امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ 88 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 78 ہزار 2 سو سے زائد ہو گئی۔
برطانیہ میں کورونا سے مزید 315 افراد کی موت کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 400 سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار سے زائد ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 174 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 28 ہزار 884 ہو گئیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہے۔
فرانس میں بھی کورونا نے مزید 135 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 800 سے زائد ہو گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
اسپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 164 افراد کی اموات کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 25 ہزار 200 سے زائد ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 47 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 840 سے بڑھ گئی ہے جب کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔